اگر آپ سچے ہندو ہوتورام مندر تحریک کی حمایت کریں : بی جے پی لیڈر بابو لال گور کا ڈگ وجئے سنگھ کو مشورہ 

,

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر بابولال گور نے کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سچے ہندو ہو تو رام مندر تحریک کی حمایت کریں ۔ بابولال یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ با ت کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈگ وجئے سنگھ ہندو ہیں تو انہیں چاہئے کہ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کی تحریک میں حصہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈگ وجئے سنگھ صرف الیکشن کے قریب ہی مندروں کے درشن کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جب کبھی الیکشن آتے ہیں ڈگ وجئے سنگھ مندروں کے دورے کرنا شروع کردیتے ہیں ۔ بابو لال کا یہ طنزایسے وقت آیا جب ڈگ وجئے سنگھ ایک دن قبل ہی مقدس مقامات کادورہ کئے تھے ۔