اگر بلانا چاہوں تو 20لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے : عمران

,

   

اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور پی ٹی ا?ئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ جب وہ اسلام آباد کے لیے کال دیں تو 20 لاکھ لوگ وہاں پہنچیں۔چہارشنبہ کو لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہے۔انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہاں آپ کی تیاری کروانے آیا ہوں۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں لائحہ عمل دوں گا۔انہوں نے کارکنوں کو مینار پاکستان کے جلسے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہ انہوں نے اپنی 26 سال کی سیاسی زندگی میں اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا۔انہوں نے لاہور کے کارکنوں کو داد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں آپ کا کردار بہت اہم ہو گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رمضان کی ستائیسویں رات ہے، اسی شب کو ملک بنا تھا۔ان کے مطابق ’ہر علاقے، ضلع میں ٹیلی ویڑن سکرینز کے ذریعے کارکن دعا میں شرکت کریں۔‘عمران خان نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گھر گھر جا کر لوگوں کو بتانا ہے کہ کس طرح سازش کے ذریعے حکومت تبدیل کی گئی۔’سازش کا مقصد یہ ہے کہ امریکہ ہمیں فتح کیے بغیر کنٹرول کرے، اثرورسوخ کے ذریعہ۔‘انہوں نے کارکنوں سے کہا ’میرا پیغام لے کر جانا ہے، تبلیغ کرنی ہے۔ لا الہ اللہ کا پیغام انسان کو آزاد کر دیتا ہے۔‘ان کے مطابق ’جب میں آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی تو ہمارے خلاف سازش کی گئی۔‘عمران خان کا کہنا تھا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام میں شعور پیدا کرے۔