سربیا : ناٹوکی کوسوو میں متعین فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوسوو میں کشیدگی بڑھی تو ہم مداخلت کریں گے۔ ناٹوکے مطابق، شمالی کوسوو میں سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں KFOR فوری مداخلت کیلیے تیار ہے۔یاد رہے کہ کوسوو میں آباد سربوں سمیت ہر قومیت کو آج سے کوسوو کے شناختی کارڈ حاصل کرنے کا پابند بنایا جانا تھا جس کے خلاف بطور احتجاج سربوں نے گزشتہ روز شمالی کوسوو کے سرحدی راستے بند کر دیئے تھے۔ اس صورتحال پر کوسوو میں سائرن بجنے کی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی تھیں۔حکومت نے اب اپنے اس فیصلے کو 1 ماہ کیلیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔