اگلے 3دنوں میں شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید سردی متوقع

,

   

پارہ مسلسل 3ڈگری پر جم گیاہے
نئی دہلی۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چہارشنبہ کے روز قومی درالحکومتکے بشمول شمالی ہندوستان بھر کے حصو ں میں سردی کی شدید لہر رہے گی۔ محکم موسمیات کے مطابق دہلی این سی آر میں آج اور کل پارہ مسلسل 3ڈگری پر رہے گا۔

جنوری 18کے روز درجہ حررات 4ڈگری سلیس درج کیاجائے گا‘ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ سردی کی لہر سے دہلی والوں کو ابھی کوئی راحت ملتی نہیں دیکھائی دے رہی ہے۔ انڈین ریلویز نہ پیر کے روز جانکاری دی ہے کہ کوہرے کے سبب شمالی ریلوے علاقے میں 13ٹرینیں تاخیر سے چلائی جارہی ہے۔

درایں اثناء شمالی ہند میں راجستھان‘ پنجاب‘ ہریانہ‘ چندی گڑ ھ اور دہلی میں جنوری 17اور کو دور دراز کے مقامات پر 18جنوری تک سردی کا قہر جاری رہنے کی توقع ہے۔

سردی کے قہر کے پیش نظر اترپردیش میں ضلع انتظامیہ گورکھپور نے 17جنوری تک اسکولوں کوبند رکھنے کافیصلہ کیاہے اور ضلع انتظامیہ میرٹھ نے 8ویں جماعت تک اسکولوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اور یونین ٹریٹری برائے چندی گڑط نے بھی اٹھویں جماعت تک سردی اور کوہرے کے پیش نظر علاقہ میں اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کردیاہے۔

واضح رہے کہ ائی ایم ڈی نے اگلے پانچدنوں تک ملک کے شمال مغربی علاقوں میں گہرے کوہری اور کم مرئیت کی پیش قیاسی کی ہے۔ ہفتہ کے روز محکمہ موسمیات نے قیاس لگایاتھا کہ پنجاب‘ ہریانہ‘ء چندی گڑھ‘ دہلی‘ اترپردیش او ربہار میں اگلے پانچ دنوں تک گہری دھند رہے گی۔

ائی ایم ڈی نے پیش قیاسی کی ہے کہ شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں ہمالیہ سے چلنے والی شمال مغربی ہواؤں کی وجہہ سے اگلے دو دنوں میں کے دوران شمال مغرب اور ملحقہ وسطی ہندوستان میں کم ازکم درجہ حررات 2-4ڈگری سلیس تک گرنے کا امکان ہے۔