نئی دہلی: ڈیپارٹمنٹ آف انویسٹمنٹ اینڈ پبلک ایسٹ مینجمنٹ (ڈی آئی پی اے ایم) نے ایئر انڈیا کی نجکاری معاملے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے۔ ڈی آئی پی اے ایم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایئر انڈیا ڈس انویسٹمنٹ کیس میں حکومت ہند کی جانب سے مالی بولی کی منظوری کو اشارہ دینے والی میڈیا رپورٹس غلط ہیں۔ جب حکومت اس معاملے میں فیصلہ کرے گی تو میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔