نئی دہلی: فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان ۔ پاکستان سرحدوں پر بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی کی کل وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ایئر چیف مارشل سنگھ کی مسٹر مودی سے ملاقات کو اہم سمجھا جا رہا ہے ۔فضائیہ کے سربراہ اور وزیراعظم کی کیا بات چیت ہوئی اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ایئر چیف مارشل نے وزیراعظم کو فضائیہ کی تیاریوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیا ہے ۔