ایام ِقربانی میں جانور ذبح کرنا لازم

   

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میںکہ اگر کوئی شخص قربانی نہ دے اور اس کی قیمت فقراء اور مساکین پر تقسیم کرنا چاہے تو درست ہے یا نہیں ؟
جواب: ایام ِقربانی میں جانور ذبح کرنا لازم ہے ۔ قیمت دینے سے واجب قربانی ادا نہیں ہوتی ۔ فتاوی عالمگیری جلد۵ کتاب الاضحیۃ میں ہے ’’ومنھا انہ لا یقوم مقامھا فی الوقت حتی لو تصدق یعنی الشاۃ او قیمتھا فی الوقت لا یجزئہ عن الاضحیۃ ‘‘۔ فقط وﷲ أعلم