ایتھوپیا میں جنگ بندی کے لیے مشترکہ بیان پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق

   

عدیس ابابا : عالمی سلامتی کونسل کے 15 ارکان ایتھوپیا میں جنگ بندی کے حوالے سے مشترکہ بیانیہ پر متفق نہ ہوسکے۔ بیان میں تیگرائے کے علاقے میں نسلی بنیادوں پر گرفتاریوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جانا تھا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہفتے کے روز سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن آئرلینڈ کی جانب سے پیش کیے جانے والے مسودے کو چین اور روس نے مسترد کر دیا۔ مسودے کے متن میں سلامتی کونسل نے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایتھوپیا میں انسانی امداد بنا کسی رکاوٹ پہنچائی جائے، معاند کارروائیاں ختم کی جائیں اور جامع مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔