ایجوڑہ میں طلبہ کی ریالی کے موقع جئے سری رام کے نعرے

   

عادل آباد ۔ 26 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے ایجوڑہ مستقر پر یوم جمہوریہ تقریب کے ضمن میں زیڈ پی ایچ ایس اسکول کی جانب سے طلباء اور طالبات پر مشتمل صبح ایک ریالی کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جو ابچوڑہ کے محتلف شاہراہوں سے گذرتے ہوئے طلباء اور طالبات کی جانب سے ’’جئے سری رام‘‘ کے نعرے بلند کئے جارہے تھے جبکہ اس موقع پر قومی یکجہتی کے نعرے بلند کئے جاتے ہیں جنہیں محسوس کرتے ہوئے مقامی افراد نے غم و غصہ کا اظہار کیا جس کے بنا پر ابجوڑہ مستقر پر کچھ دیر کے لئے کشیدہ ماحول چھا گیا تھا۔ پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا جبکہ عادل آباد ضلع ایس پی غوث عالم نے بھی ایجوڑہ کا دورہ کیا۔ مقامی مسلمانوں کی جانب سے پولیس کو پیش کردہ شکایت میں صدر مدرس زیڈ پی ایچ ایس اسکول جوشی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے یادداشت پیش کی گئی۔ یہاں موصولہ اطلاع کے مطابق طلباء اور طالبات کی سرپرستی کرنے والے اساتذہ بھی نعرے بازی کررہے تھے۔