ایرانڈیا فلائیٹ کے مسافر سے سونا ضبط

   

شمس آباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس ( ڈی آر آئی ) حیدرآباد نے سونے کی اسمگلنگ کے ایک اور ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 1420 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ ڈی آر آئی نے اس سلسلہ میں ممبئی سے آنے والے مسافر جو ایر انڈیا کی فلائیٹ سے حیدرآباد پہونچا تھا ۔ تین الگ کیاپس نما اشیاء میں اس نے سونے کے بسکٹ رکھے تھے ۔ اور انہیں سیاہ ٹیپ سے باندھ دیا تھا ۔ یہ سونا 48,49,062 مالیت کا بتایا گیا ہے ۔