ایرانی صحافی تاحال امریکی جیل میں محروس 

,

   

واشنگٹن : پریس ٹی وی کی صحافی خاتون مرضیہ ہاشمی کو ایف پی آئی نے الزام بتائے بغیر انہیں حراست میں رکھ لیاہے۔ان کو واشنگٹن ڈی سی کورٹ میں پیش کیاجائے گا ۔ ۵۹؍ سالہ امریکی شہری ایران میں مقیم ہیں اور ان کے بڑے فرزند حسین ہاشمی کے مطابق ان کو فوجداری کیس میں گواہ کے طورپرحراست میں رکھا گیا ہے۔

اور امریکہ میں خاص گواہ سے مراد وہ فرد ہوتے ہیں جو فوجداری کے کسی معاملہ میں وہ معلومات رکھتا ہو جو قانونی کارروائی میں معاون ہوسکتی ہے۔ محترمہ ہاشمی کو سینٹ لوئس مسوری میں حراست میں رکھا گیا ہے جہاں انہوں نے سیاہ فام افراد پر فلم بنائی تھی ۔ ان کے لڑکے حسین نے بتایا کہ سینٹ لوئس ہوائی اڈہ پر پہنچنے کے بعد ان کوگرفتار کرلیاگیا۔