ایرانی قوم نے امریکہ کوشکست دے دی ہے: ایران صدر ڈاکٹر حسن روحانی

,

   

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ 14ماہ کے دوران ایران کے خلاف انتہائی سخت پابندیاں عائد کی ہیں لیکن امریکہ کو تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ حسن روحانی امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر صوبہ خراساں میں خطاب کے دوران ان خیالات کااظہار کیا۔

انہو ں نے کہا کہ وہ خراساں کے دورہ سے بہت خوش ہیں او رپوری قوم کو امام رضا کی ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں عوام کی موجودگی قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ ہی نہیں ہے بلکہ اس بات کا بھی مظہر ہے کہ یہ قوم ایران کے سازشی دشمنوں کے مقابلہ میں پوری مستعدی کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان، عراق، شام اور یمن کے دیگر ممالک میں شکست کا سامنا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ایران کی شکایت کے بعد امریکہ کو عالمی عدالت انصاف میں بھی منہ کی کھانی پڑی ہے اور عالمی رائے عامہ نے بھی امریکی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔