برسلز : یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے ہفتے کو تہران کے دورے کے دوران کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئرمعاہدے کی بحالی پر مذاکرات آنے والے دنوں میں دوبارہ شروع ہوں گے۔روئٹرز نیوز ایجنسی کے حوالے سے جوزف بوریل نے ایرانی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس میں مشترکہ جامع پلان آف ایکشن(JCPOA) پر جوہری معاہدے کی بحالی کے سلسلے میں مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ یورپی یونین کے عہدیدار نے ہفتے کو ایران کے اعلیٰ سفارت کار سے ملاقات کی ہے۔