ایران اور روس کے صدور کی معاشی تعاون پر بات چیت

   

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہم منصب ولادمیر پوٹن نے باہمی معاشی تعاون میں پیش آئی تازہ تبدیلیوں کے بارے میں فون پر بات چیت کی ہے۔ ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے چینی نیوز ایجنسی ژنہوا نے اطلاع دی کہ گزشتہ روز دونوں فریقوں نے اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اسے وسعت دینے کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ملکوں نے بالخصوص بین الاقوامی حمل و نقل کے شعبہ میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔