تہران : ایران میں تخریب کاریوں کے الزام میں امریکہ میں واقع ایران مخالف تنظیم کے لیڈر جمشید شار مہد کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایران شاہی جلس نامی امریکہ میں واقع ایران مخالف گروپ کیلیڈر جمشید شار مہد کو تہران کی ایک عدالت نے ایران دشمن کارروائیوں کے الزام میں پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ تنظیم پر الزام ہے کہ اس کے ایک حملے میں 12اپریل سال 2008 کو شیراز میں 14افراد ہلاک اور 215 زخمی ہو گئے تھے-
جسٹن ٹروڈو گملے سے ٹکرا گئے
ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو خیر مقدمی انداز میں ہاتھ ہلاتے ہوئے اس قدر منہمک ہوئے کہ راستے میں رکھے ہوئے بڑے گملے سے ٹکرا گئے۔ کینیڈا کے وزیراعظم کو ان کے اسٹاف کے ہمراہ آتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ایک خاتون جسٹسن ٹروڈو کی توجہ راستے میں رکھے ہوئے گملے پر دلانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن تب تک ٹروڈو اپنی دھن میں مگن گملے سے ٹکرا جاتے ہیں۔ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کی انا کسی تصوری ہجوم کیلئے ہاتھ ہلانے کی کوشش کرے۔