تہران : ایران کے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں 6 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایران میں انڈے، دودھ، مرغی کے گوشت سمیت دیگرضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔ اصفہان میں ہزاروں افراد نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے ایرانی صدراورحکومت سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ دنیا کے کئی ملکوں میں مہنگائی سے عوام پریشان ہیں ، سری لنکا میں تو دیوالیہ ہوگیا ہے ۔