ایران میں ایک بار پھرریت کا طوفان،عام زندگی متاثر

   

تہران : ریت کے طوفان سے متاثر ہونے والے سینکڑوں افراد جنوب مشرقی ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں اسپتال میں داخل ہیں۔تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، سیستان بلوچستان ایمرجنسی کے سربراہ مجید محبی نے اس معاملے پر معلومات دیں۔محیبی نے بتایا کہ”سستان ۔ بلوچستان کے شمال میں زابل، زہیک، ہمون، ہرمند اور نمروز کے شہروں میں، 488 لوگوں نے ہسپتالوں سے رجوع کیا، جن میں سے 64 مریض کو زیر علاج لے لیا گیا۔”اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ خطے میں ریت کا طوفان ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے، ایرانی عہدیدار نے عوام بالخصوص مریض، بچے اور بوڑھوں کو مشورہ دیا ہے جب تک ضروری نہ ہوں باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں۔
نئے پیٹرول ذخائر دریافت
قاہرہ : مصر نے خلیج سوئز میں پٹرول کے نئے وسائل کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔مصر وزارتِ پیٹرول و معدنی وسائل نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ مصر کی بین الاقوامی انرجی کمپنی شیرون نے خلیج سوئز کے شمال میں نئے پیٹرول فیلڈ کی دریافت کی ہے۔بیان کے مطابق دریافت ہونے والا پیٹرول نہایت معیاری ہے تاہم ذخائر کی مقدار کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ مصر کے وزیرِ پٹرولیم و معدنی وسائل طارق المولا نے 12 فروری کو مصر بین الاقوامی پیٹرول میلے و کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ 2022 میں ملک کی برآمدات میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ہم 2025 تک پٹرول اور گیس کے 300 نئے کنوئیں کھولنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔