ایران میں مساجد کو کھول دیا گیا

,

   

تہران۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں تمام مساجد کو کھول دیا گیا ہے۔ ایرانی صدرحسن روحانی کے مطابق ملک بھر کی مساجد مکمل طور پر کھول دی گئیں۔ایران بھر میں مساجد کو عبادات کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، حالاں کہ ابھی کئی علاقوں میں کورونا وائرس کے پھلاؤ کی شرح خاصی بلند ہے۔سرکاری ٹی وی چینل پر اپنے خطاب میں کہا کہ شاپنگ مالز جو شام چھ بجے تک کھولے جا رہے تھے، اب ان کے دورانیے میں بھی توسیع کی جا رہی ہے۔ حالیہ کچھ دنوں میں ایرانی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں عائد کردہ لاک ڈاؤن میں پے در پے نرمی کی ہے۔حسن روحانی نے کہا کہ مساجد کے دروزے عوام کی روزمرہ کی عبادت کے لیے کھولے جا رہے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ سماجی دوری اور صحت کے ضوابط پر عمل کیا جائے۔ایران میں حکام سماجی دوری اور دیگر ضوابط پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہیں، جن میں بغیر ماسک سفر کرنے والے افراد کو بسوں اور میٹرو ٹرین میں سفر سے روکنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔کورونا وائرس کے انسداد کی حکومتی ٹاسک فورسز کے سربراہ علی رضا زالی نے سرکاری میڈیا پر بات چیت میں کہا کہ دارالحکومت تہران کی صورت حال اب بھی اطمینان بخش نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ سماجی دوری اور صحت کے ضوابط پر مزید سختی سے عمل کریں۔