تہران : یران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اگر ایران نیوکلیئرہتھیار بناناچاہے تو مغرب اسے روک نہیں سکتا۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کی بات جھوٹ ہے اور یہ بات مغرب بھی جانتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مذہبی عقائد کی بنیاد پر ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے اگر ایسا ہو تو مغرب ہمیں روک نہیں سکتا۔ایران کے سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ مغرب کے ساتھ معاہدہ ہونا بہتر ہے لیکن ایرانی نیوکلیئرصنعت کا احترام کیاجانا چاہیے۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کو تحفظ کے فریم ورک کے تحت اقوامِ متحدہ نیوکلیئرنگراں ادارے کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔