ایران نے برطانوی۔ آسٹریلیائی اسلامک اسکالر کو رہا کر دیا

   

تہران : تین ایرانی شہریوں کے بدلے تہران نے برطانوی ۔ آسٹریلیائی خاتون لیکچرر کیل مور گلبرٹ کو جیل سے رہا کر دیا ہے۔ 33 سالہ مور گلبرٹ میلبرن یونیورسٹی میں مشرق وسطیٰ کے مطالعے کی لیکچرر تھیں جو 2018ء سے ایران میں زیر حراست تھیں۔ ان کی رہائی پر آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریس پاین نے ’’انتہائی خوشی اور راحت‘‘ کا اظہار کیا۔