بیجنگ۔ 21 اگست (ایجنسیز) چین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور دباؤ کو مسئلے کا حل قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے تنازعہ کے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ پابندیاں اور دباؤ مسائل کے حل میں مدد نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو ذمہ دارانہ اقدامات کرتے ہوئے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازعہ حل کرنا چاہیے۔ چین کا یہ بیان امریکہ کی جانب سے مختلف ممالک، بشمول چین، پر زور دیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے کہ وہ ایران کی معیشت کو تنہا کرنے کی کوششوں میں شامل ہوں۔