ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے: آئی اے ای اے

   

لندن: بین الاقوامی توانائی ایجنسی ’آئی اے ای اے‘ کے ڈائریکٹرجنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران جوہری بم بنانے کے قریب ہے جس پر عالمی توانائی ایجنسی کو تشویش ہے۔ ایجنسی ڈائریکٹرجنرل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورینیم کی افزودگی اور ایران کی جوہری تنصیبات تک بین الاقوامی معائنہ کاروں کی رسائی کی کمی نے اس کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔ گروسی نے کہا کہ ایران جوہری بم بنانے کیلئے کافی افزودہ یورینیم حاصل کرنے سے مہینوں نہیں، بلکہ ہفتوں کی دوری پر دور ہے۔