تہران ۔ 18 ستمبر (ایجنسیز) سرکاری خبر رساں ادارے ‘اِرنا’ کے مطابق ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے جمعہ کو آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر پر حملے کا دعویٰ کیا جبکہ برطانوی بحری ایجنسی نے بھی ایک حملے کی اطلاع دی ہے۔اسے “غیر قانونی راہداری” قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہیکہ جمعرات کی رات ٹوگو کے پرچم بردار آئل ٹینکر ‘ٹرینڈ’ پر آگ بھڑک اٹھنے کے بعد اسے نشانہ بنایا اور حراست میں لے لیا گیا۔جمعہ کی صبح یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) نے کہا کہ “نامعلوم پروجیکٹائل” ایک جہاز سے ٹکرایا اور آگ لگ گئی جسے بعد میں بجھا دیا گیا۔نگرانی کرنے والی ایجنسی نے بھی جمعرات کی رات ہرمز میں “سکیورٹی کے واقعہ” کی اطلاع دی تھی تاہم تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔یہ واضح نہیں تھا کہ آیا پاسدارانِ انقلاب اور یو کے ایم ٹی او کی اطلاعات ایک ہی واقعہ کے بارے میں تھیں۔