ایران کو ایٹمی ہتھیار اجازت نہیں دی جا سکتی:G-7

   

اوٹاوا، یکم؍ جولائی (یو این آئی) G-7وزرائے خارجہ نے کہا ہیکہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ کینیڈا میں جاری G-7 وزرائے خارجہ اجلاس کے مشرق وسطیٰ سے متعلق مشترکہ بیان میں ایران سے یورینیئم افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔G-7وزرائے خارجہ نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر جامع، قابلِ تصدیق اور دیرپا معاہدہ کیلئے مذاکرات کی بحالی پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں ایران میں آئی اے ای اے چیف کے خلاف گرفتاری اور پھانسی کے مطالبات کی مذمت کی گئی جب کہ اسرائیل ایران جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا۔