ایران کی ’برکس‘ میں شمولیتپوٹن کا ابراہیم رئیسی سے رابطہ

   

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے پانچ ممالک کی تنظیم ’برکس‘ میں ایران کی ممکنہ شمولیت پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی۔واضح رہے کہ برکس میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔