ایران کی بڑے پیمانے پریورینیئم افزودگی

   

تہران : ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ہم نے مغرب کو ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر یورینیئم افزودہ کی ہے۔ایران کے روزنامہ اطلاعات کیلئے انٹرویو میں اسلامی نے کہا ہے کہ ” ایران، بین الاقوامی ایٹمی انرجی ایجنسی UAEA کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے ایران قومی اسمبلی کے 2020 کے منظور کردہ قانون کی رْو سے بڑے پیمانے پر یورینیئم افزودہ کرنا شروع کر دی ہے۔ یہ ایک حکمت عملی ہے جس کا مقصد پابندیوں کو کالعدم کرنا ہے”۔اسلامی نے کہا ہے کہ ” یورینیئم کی 60 فیصد تک افزودگی، ‘اسٹریٹجک حکمت عملی قانون’ کی ہم پر عائد کردہ ذمہ داری کا نتیجہ ہے۔ ایران کے یورینیئم افزودہ کرنے کے اقدام کو فوجی قرار دیا جا رہا ہے لیکن ہمارا اصل مقصد اسٹریٹجک حکمت عملی قانون کا اطلاق کرنا ہے۔