ایران کی حمایت والے حوادثیوں پر بہائی کے الزامات ختم کرنے کے لئے امریکہ کا دباؤ

,

   

امریکہ کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ”ہم نے ان پر زوردیا کہ ہے کہ ان الزامات کو ختم کریں‘ اور جنھیں محروس رکھا گیاہے انہیں رہا کریں اور تمام کی مذہبی آزادی کا احترام کریں“
واشنگٹن۔بہائی فرقہ پر عائد الزامات سے دستبرداری اختیار کرنے کا امریکہ نے ایران کی حمایت والے حوادثیوں باغیوں پر زوردیا ہے‘

جس میں کہاگیا ہے کہ منگل کے روز سے بہائی عقیدے کے 24لوگوں کو نئی قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عالمی مذہبی آزادی کے لئے امریکی سفیر سیم براؤ ن بیک ان خبروں پر تشویش کا اظہار کیاجس میں یمن کی درالحکومت صنعاء کے ایک عدالت میں دوبارہ بہائی کمیونٹی کے لوگوں کے نام سمن جاری کیاہے جنھیں 2018میں ارتداد اور جاسوسی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”ہم نے ان پر زوردیا کہ ہے کہ ان الزامات کو ختم کریں‘ اور جنھیں محروس رکھا گیاہے انہیں رہا کریں اور تمام کی مذہبی آزادی کا احترام کریں“

بہائی کمیونٹی کے مطابق 24میں سے ایک رکن کے خلاف مقدمہ کی شروعات کی گئی‘ پہلے سے گرفتار پانچ میں سے یہ ایک ہیں جن کے متعلق ایک پراسکیوٹر نے کہاکہ ان کی گرفتاری مذہبی بنیاد پر ہوئی ہے۔

ایک بیان میں بانی دوگل اصولی نمائندے بہائی عالمی کمیونٹی نے کہاکہ ”مذکورہ بہائی جنھیں صنعاء میں محروس کردلیاگیا ہے وہ بے قصور ہیں اور وہ جرم تسلیم کرنے کے لئے ذہنی او رجسمانی اذیتیں دی گئی ہیں جو انہوں نے کبھی کیانہیں ہے“