ایران کے قومی دن پرسعودی عرب کی مبارکباد

   

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔سعودی قیادت نے تہنیتی مکتوب میں ایران کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔سعودی قیادت نے ایرانی سے صدر کے نام مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم ایران کی حکومت اور عوام کے لیے ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔