ایرفورس میں بھرتی کیلئے 16تا21نومبر ریالی

   

سنگاریڈی 20 ؍نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انڈین ائیر فور س کے تحت ائیر فورس پولیس اور آٹو ٹیکنشن جائیدادوں پر بھر تی کیلئے 16 تا 21 جنوری 6 روزہ ضلع سنگاریڈی کے پلکل منڈل کے موضع سلطان پور میں جے این ٹی یو کے احا طے میں بڑے پیمانے پر ایک ریلی کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ لہذا تعلیم یافتہ بیروز گار نوجوان اس زریں موقع سے فائدہ اٹھا تے ہوئے انڈیا ائیر فورس میں ملا زمت حاصل کریں اور اپنے مستقبل کو درخشاں بنائیں۔ ان خیالات کا اظہارضلع کلکٹر ایم ہنمنت رائو نے جدید کلکٹریٹ سنگاریڈی میں واقع اپنے چیمبر میں ائیر فورس مین سیلکشن کمانڈنگ آفیسر یو گیش موہا و دیگر عہدیدارو ں کے ہمراہ منعقدہ ایک اجلاس خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ضلع کلکٹر نے 16 تا 21 جنوری 6 روزہ ائیر فورس سیلیکشن میں حاضرہونے والے نوجوانوں کی سہولت کیلئے شامیانے ‘ کرسیاں ‘پینے کا پانی ‘ برقی اور طہارت خانوں کے علاوہ پولیس کا وسیع بندو بست کے تمام تر اقدامات کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سنگاریڈی سریدھر ریڈی ‘ کرن کمار ریڈی ‘ رامچندر رائوکے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔