ایرٹیل5Gکو وسعت دینے کیلئے ایرکسن کیساتھ شراکت دار

   

نئی دہلی: اپنے دیرینہ تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جاتے ہوئے معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھارتی ایرٹیل اور ایرکسن نے محفوظ اور اعلیٰ کارکردگی والے 5جی کور نیٹ ورک حل کو لاگو کرنے کیلئے ایک نئی شراکت کا اعلان کیا ہے ، جس سے ہندوستان بھر میں لاکھوں ایرٹیل صارفین اور کاروباروں کو فائدہ ہوگا۔کمپنی نے آج یہاں کہا کہ یہ تعاون ایرٹیل کو وقت کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر تجارتی طور پر آپریشنل، بڑے پیمانے پر 5G اسٹینڈ اسٹون نیٹ ورک میں تبدیل کرنے میں مدد کرے گا۔