ایر ،سوریا اور کرشنا کی درجہ بندی میں ترقی

   

دبئی۔ ہندوستانی اوپنر کے ایل راہول اور سابق کپتان وراٹ کوہلی چہارشنبہ کو جاری آئی سی سی مردوں کی ٹی 20 بیٹنگ درجہ بندی میں بالترتیب چوتھے اور10ویں مقام پر برقرار ہیں۔ بولروں اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی بھی ہندوستانی سرفہرست 10کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولرجوش ہیزل ووڈ حالیہ بہترکارکردگی کی بدولت بولنگ درجہ بندی میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی سرفہرست ہیں۔ ونڈے درجہ بندیمیں کوہلی اور روہت شرما بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم سرفہرست ہیں۔ہندوستانی بیٹر شریاس ایر اور سوریاکمار یادیو نے اپنی درجہ بندی میں بہتری کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ونڈے میں سوریاکمار کے 64 اور تیسرے ونڈے میں ایر80 رنز نے ہندوستان کی سیریز 3-0 سے جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔رشبھ پنت نے بھی تیسرے میچ میں نصف سنچری اسکورکی جس سے وہ 469 نشانات کے ساتھ 71 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔بولروںکی فہرست میں ہندوستانی فاسٹ بولنگ قائدجسپریت بمراہ بدستور ساتویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف نو وکٹیں لینے والے نئے اور ابھرتے فاسٹ بولرکرشنا 50 درجے کی چھلانگ لگاکر 44 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ ونڈے بولنگ درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور سرفہرست ہیں جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیشی اسٹار شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں۔