تالین: روس نے ایسٹونیا کے سفیر مارگوس لائدرے کو ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔روسی امور خارجہ کے مطابق، یہ فیصلہ تالین میں متعین روسی سفار تخانے کے عملے میں کمی کا مطالبہ کرنے کے جواب میں کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ غیر دوستانہ ہے جس پر روسی حکومت ایسٹونیئن سفیر کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ روس نے جوابی طور پر دونوں جانب سفارتی تعلقات کو صرف ناظم الامور تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ایسٹونیئن سفیر کو اس سلسلے میں احتجاجی مراسلہ دے دیا گیا ہے جبکہ وہ 7 فروری تک ملک چھوڑ دیں گے،ایسٹونیا اور روس کے درمیان تعلقات کو اس نتیجہ پرلانے کی ذمہ داری ایسٹونیا پر عائد ہوتی ہے اور اگر اس نے روس کے خلاف دشمنانہ اقدامات جاری رکھے تو ہمارا رد عمل بھی سامنے آئے گا۔