ایس آئی آر مہم کیلئے کانگریس کارکنوں کو چوکس رہنے مہیش کمار گوڑ کی ہدایت

   

ووٹ چوری کے ذریعہ کامیابی بی جے پی کا مقصد، اندول میں اجلاس سے میناکشی نٹراجن کا خطاب

حیدرآباد 23 جون (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے پارٹی کے بوتھ سطح کے ایجنٹس کو ہدایت دی کہ 25 جون سے فہرست رائے دہندگان پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نظرثانی مہم کے دوران چوکسی برقرار رکھیں۔ مہیش کمار گوڑ نے تلنگانہ انچارج میناکشی نٹراجن اور اے آئی سی سی سکریٹری سچن ساونت کے ہمراہ اندول اسمبلی حلقہ میں بوتھ لیول ایجنٹس اور کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کی۔ مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ عوامی نمائندوں اور اسمبلی حلقہ جات کے انچارجس کو فہرست میں ناموں کی شمولیت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ وزیر صحت دامودر راج نرسمہا، رکن اسمبلی رام موہن ریڈی، صدر ضلع کانگریس کمیٹی نرملا جگا ریڈی، ورکنگ پریسیڈنٹ جگاریڈی اور مقامی عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ صدر پردیش کانگریس نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی مہم کے بارے میں عوام میں کئی شبہات پائے جاتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ بہار اور مغربی بنگال کے تجربات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عوام کو اپنے ناموں کی برقراری کے لئے ضروری دستاویزات کو تیار رکھنا چاہئے۔ اُنھوں نے کہاکہ 2002ء کی فہرست رائے دہندگان میں جن کے نام موجود ہیں اُنھیں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرنے کے بجائے بی جے پی کی مدد کررہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی مدد سے بی جے پی ووٹ چوری کے ذریعہ ریاستوں میں کامیابی حاصل کررہی ہے۔ تلنگانہ بھی بی جے پی کے نشانہ پر ہے۔ V/1
سنجے جاجو تلنگانہ کے متوقع چیف سکریٹری
حیدرآباد ۔23 ۔ جون (سیاست نیوز) سینئر آئی اے ایس عہدیدار سنجے جاجو تلنگانہ کے نئے چیف سکریٹری ہوں گے ۔ رام کرشنا راؤ 30 جون کو سبکدوش ہوں گے جنہیں 2 مرتبہ توسیع دی جاچکی ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے 1992 بیاچ سے تعلق رکھنے والے سنجے جاجو کی خدمات کو تلنگانہ واپس کرنے کی درخواست کی تھی ۔ ڈپارٹمنٹ آف پرسونل کی کابینی کمیٹی نے سنجے جاجو کی خدمات تلنگانہ کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا اور آج احکامات جاری کئے گئے ۔ شمال مشرقی علاقوں کی ترقی کی وزارت میں وہ سکریٹری ہیں۔ 1/k