ایس آئی جائیدادوں کیلئے آج امتحان، ایک منٹ تاخیر بھی ناقابل قبول

   

حیدرآباد ۔ 6 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے اتوار 7 اگست کو ایس آئی پریلمنری امتحان کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اتوار کو صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک امتحان ہوگا۔ شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف 503 مراکز اور دیگر مقامات پر 35 مراکز اس طرح جملہ 538 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ 554 ایس آئی جائیدادوں کیلئے 2,47,217 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہے۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہیکہ وہ صبح 9 بجے تک امتحانی مراکز پہنچ جائیں۔ ایک منٹ بھی تاخیر سے پہنچنے پر امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امیدواروں کو سیل فون، بیاگ، اسماٹ واچس، کیالکولیٹرس وغیرہ ساتھ نہ لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ امیدواروں کیلئے ماسک لازمی ہوگا۔ انہیں ہال ٹکٹ اور پین لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ امیدوار مہندی اور ٹاٹو نا لگوائیں۔ بائیو میٹرک نظام کے تحت امیدواروں کی حاضری ہوگی۔ ن