ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کی 30 اپریل کو اجرائی

   

حیدرآباد۔/24 اپریل، ( سیاست نیوز) انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج کی اجرائی کے بعد محکمہ تعلیم کے عہدیدار ایس ایس سی امتحانات 2024 کے نتائج کی اجرائی کی تیاریوں میں مصروف ہوچکے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم بی وینکٹیشم 30 اپریل کو 11 بجے دن ایس ایس سی جنرل اور ووکیشنل امتحانات کے نتائج جاری کریں گے۔ ایس ایس سی امتحانات کا 18 مارچ تا 2 اپریل انعقاد عمل میں آیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پرچہ جات کی جانچ کی تکمیل کے بعد عہدیداروں نے احتیاطاً الاٹ کردہ نشانات کی دوبارہ جانچ کی ہے۔ تقریباً 5 لاکھ امیدواروں نے ایس ایس سی امتحان میں حصہ لیا تھا۔ ایس ایس سی کسی بھی طالب علم کی تعلیمی ترقی میں اہم زینہ کی حیثیت رکھتا ہے لہذا انٹر نتائج کی اجرائی کے بعد ایس ایس سی امیدواروں میں نتائج کو لے کر بے چینی بڑھ گئی ہے۔1