ایس ایس سی امتحان فیس کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد۔/8 جنوری، ( سیاست نیوز) مارچ 2020 میں منعقد شدنی ایس ایس سی امتحانات میں ایک مرتبہ ناکام ، ریگولر؍ خانگی طلبہ کی طرف سے امتحانی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ پر گزشتہ روز نظر ثانی کی گئی۔ تمام اداروں کے صدور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ ٹریژری چالان میں ہی فیس جمع کریں اور اس کے ساتھ تمام طلبہ کی فہرست منسلک کی جائے۔ امیدواروں کی طرف سے فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 جنوری ہے۔ صدرمدرسین ایس بی آئی سب ٹریژری میں 23 جنوری تک امتحانی فیس داخل کرسکتے ہیں۔ دفاتر ای ای اوز میں ایم این آر اور آن لائن درخواستیں ہیڈ ماسٹرس کی طرف سے داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 جنوری ہے۔ دفتر ڈائرکٹوریٹ سرکاری امتحانات میں ایم این آر اور آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 جنوری ہوگی۔ تاخیر کی صورت میں 1000 روپئے جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کی جاسکتی ہے۔