ایس ایس سی امیدواروں کے لیے پالی ٹیکنیک انٹرنس

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ایس ایس سی یا سی بی ایس ای آئی سی ایس ای امتحان 2019 دئیے امیدواروں کے لیے انجینئرنگ کے ڈپلوما کورسز میں داخلے کے لیے پالی ٹیکنیک انٹرنس ’ پالی سیٹ ‘ 20 اپریل کو رکھا گیا ہے جو میاتھس 60 ، فزکس 30 ، کیمسٹری 30 ، آبجکٹیو ٹائپ سوالات پر مشتمل ہوتا ہے ۔ اس کے لیے صرف ہال ٹکٹ زیراکس ، آدھار کارڈ زیراکس اور فوٹو کے ساتھ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر شام 4 بجے تا 7 بجے رابطہ کریں ۔ آن لائن رجسٹریشن کوچنگ اور ٹسٹ میٹریل کی سہولت رہے گی اور کلاسیس چارمینار ، عابڈس پر رکھی جائے گی ۔۔