3 تا 10 جون انعقاد، طلبہ کو قبل از وقت امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت
حیدرآباد۔27 مئی (سیاست نیوز) دسویں جماعت کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا شیڈول جاری ہوا ہے۔ 3 تا 13 جون امتحانات منعقد کئے جائیں گے جس کیلئے تمام تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان میں 42,832 طلبہ شرکت کریں گے۔ ریاست بھر میں 150 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ صبح 9:30 سے 12:30 بجے دن تک امتحان ہوگا۔ طلبہ اپنے ہال ٹکٹس تلنگانہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ bse.telangana.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہال ٹکٹ کے بغیر طلبہ کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاخیر سے بچنے کیلئے طلباء و طالبات صبح 9 بجے تک ہی امتحانی مرکز پہنچ جائیں۔ مارچ 2025ء میں منعقدہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں فیل ہونے والے طلبہ کیلئے اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ امتحانی فیس داخل کرنے کی مہلت ختم ہوچکی ہے۔ جرمانہ کے ساتھ 16 مئی تک فیس داخل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ان امتحانات کا نتیجہ جولائی میں جاری ہونے کا امکان ہے۔2