ایس ایس سی پری فائنل میں او ایم آر شیٹس دیئے جائیں گے

   

محکمہ تعلیم کی جانب سے طلبہ میں شعور بیدار کرنے کی کوشش
حیدرآباد۔ 12 فروری (سیاست نیوز) محکمہ تعلیم نے ایس ایس سی امتحان تحریر کرنے والے طلبہ کو او ایم آر(Optical Mark Recognition) شیٹس کس طرح بھریں، اس کی تفصیلات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری امتحانات سے قبل پری فائنل امتحانات کے دوران طلبہ میں او ایم آر شیٹس فراہم کرنے کی تجویز تیار کی ہے۔ تلنگانہ میں 21 مارچ سے 4 اپریل تک دسویں جماعت کے امتحانات منعقد ہوں گے۔ ہر امتحان میں طلبہ کو او ایم آر شیٹس فراہم کی جائیں گی۔ ہر طالب علم کیلئے لازمی ہے کہ وہ اسے دیا گیا جوابی بیاض کا نمبر لکھیں اور اس پر دستخط بھی کریں۔ دیگر تفصیلات پہلے ہی سے چھپے ہوئے ہیں، طلبہ ان کو چیک کرلیں، اگر تفصیلات میں کوئی خامی ہے اور ساتھ ہی او ایم آر آپ کا نہ ہو تو اسے فوری انوجلیٹر کو واقف کرائے۔ ان کی جانب سے فراہم کردہ برائے نام رول دستاویز پر صحیح تفصیلات درج کریں۔ طلبہ کو ان کے اسکولوں میں منعقد ہونے والے ایس اے، سمیٹیو اسسمنٹ دیگر امتحانات میں او ایم آر شیٹ نہیں دیئے جاتے جس کی وجہ سے طلبہ الجھن کا شکار ہوکر او ایم آر شیٹس میں غلطیاں کرسکتے ہیں اور اس سے طلبہ کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔ اس سے طلبہ کو بچانے کیلئے محکمہ تعلیم نے 6 مارچ سے شروع ہونے والے پری فائنل امتحانات میں نمونہ او ایم آر شیٹس فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔2