ایس ٹی ایف نے یوپی منشیات کے سرغنہ کو کیاگرفتار

,

   

لکھنو۔مذکورہ اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے منگل کے روز منشیات کی تسکری کرنے والی بین ریاستی ٹولی کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا‘ پولیس کے جاری کردہ بیان سے اس بات کی جانکاری ملی ہے۔

راجیش کمار مشرا جس کے سرپر 25,000کا انعام تھا‘ وہ اڈیشہ اور جھارکھنڈ کے ذریعہ ایسٹرن اترپردیش میں منشیات کی سربراہی کرنے والے گینگ چلاتا تھا۔

خفیہ ذرائع سے جانکاری ملنے کے بعد اسپیشل ٹاسک فور س نے ضلع پرتاب گڑھ کے مانک پوری علاقے میں علی گنج کراسنگ پر مشرا کو دبوچ لیا۔

بیان میں کہاگیاہے کہ مشرا کے تار کہاں تک جڑے ہیں اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس کی گینگ کے متعلق مزیدجانکاری حاصل کرنے کی پولیس کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔