پونے : پونے کے سوارگیٹ علاقے میں بس ڈپو پر کھڑی ایس ٹی بس میں ایک شخص نے 26 سالہ خاتون کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ سوارگیٹ پولیس نے ملزم کے بھائی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی آٹھ ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس مرتنا پاٹل نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ خاتون چہارشنبہ کی صبح پونے سے پھلٹن جانے والی بس کے انتظار میں ڈپو پر موجود تھی۔ اسی دوران ملزم اس کے پاس آیا اور خود کو جھوٹے تعارف کے ساتھ پیش کیا۔ بعد ازاں، اس نے خاتون کو بس میں بٹھا کر یقین دلایا کہ یہ بس پھلٹن جائے گی۔ اس کے بعد وہ پچھلے دروازے سے بس میں داخل ہوا اور خاتون کی عصمت دری کرکے فرار ہو گیا۔ پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے ۔