ایس پی اواشفاق احمد کا بھائی بھی جانبر نہ ہوسکا

   

سری نگر : جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چڈ بوگ علاقے میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں زخمی ہوا 23 سالہ نوجوان ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی شام کو بڈگام کے چڈ بوگ گاوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ایس پی او اشفاق احمد ڈار اور اُس کے بھائی عمر احمد ڈار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس پی او کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ اُس کا بھائی گولیاں لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح 26سالہ عمر احمد ڈار جے وی سی ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکا۔