ایس پی رہنما اکھلیش یادو نے پھونکا سیاسی بگل: رتھ یاترا کو ‘خزانچی’ نے دکھائی جھنڈی، بی جے پی-کانگریس کو بنایا سخت نشانہ

,

   

اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز ہونا شروع ہوگئ ہے ، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو کانپور سے اپنی رتھ یاترا کا آغاز کر سیاسی بگل پھونک دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اکھلیش یادو اپنی رتھنما بس میں بیٹھ کر تین اضلاع میں تقریبا 200 کلومیٹر کا سفر کر رہے ہیں۔ اکھلیش یادو کے ساتھ ہزاروں حامیوں کو دیکھا گیا۔اکھلیش یادو نے بڑے خاص انداز میں اپنی رتھ یاترا کو نوٹ بندی کے دوران کننوج کے ایک بینک میں پیدا ہونے والے ‘خزانچی’ نامی بچے سے ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے کارکنان گنگا میں کشتی پر سوار ہوکر اکھلیش یادو کا استقبال کرتے ہوئے دیکھے گئے۔