پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں ضلع انتظامیہ نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے کارگزار ضلع صدر گلشن یادو کے مجرمانہ سرگرمیوں سے حاصل سات کروڑ روپئے کی منقولہ۔غیر منقولہ اراضی فوری اثر سے قرق کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شیو سہائے اوستھی نے سپا لیڈر گلشن یادو کی غیر قانونی ذرائع سے حاصل منقولہ۔غیر منقولہ جائیداد زمین فوری اثر سے قرق کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اڈیشنل ایس پی مغربی سنجے رائے نے چہارشنبہ کو بتایا کہ یہ کاروائی اترپردیش میں انسدادگروہ بند اور سماج مخالف کاموں سے متعلق 1986 کے ایکٹ کے تحت کی گئی ہے ۔ گروہ سرغنہ گلشن یادو پر قتل، اقدام قتل، رنگداری،غنڈہ، آرمس ایکٹ، بلاسٹ ایکٹ و گینگسٹر جیسے 53 معاملے درج ہیں۔ ضلع پرتاپ گڑھ میں تھانہ علاقے مانکپور کے مئو دارا پور گاؤں باشندہ گلشن یادو کے بھائی ایس پی کے ضلع صدر چھوی ناتھ یادو اس وقت مجرمانہ معاملے میں جیل میں بند ہیں۔