ایس پی کے اعظم خان کا الزام’میرے ساتھ غیر انسانی سلوک‘

,

   

سماج وادی پارٹی کے جیل میں بند اعظم خان نے ہفتہ کے روز الزام لگایا ہے کہ ان کے ساتھ نہایت غیرانسانی سلوک کیاگیاہے میر ے ساتھ

رامپور۔ ایک پولیس ویان میں بیٹھے ہوئے خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ”بے حد غیر انسانی سلوک ہوا ہے میرے ساتھ“ ہفتہ کے روز خان کو سیتا پور جیل سے رام پور کورٹ ایک معاملے کی سنوائی پر لائے گئے تھے۔

ایک او رمعاملے کی سنوائی میں مسٹر خان کی رکن راجیہ سبھا تنزین فاطمہ اور برطرف رکن اسمبلی فرزند عبداللہ اعظم کو سخت سکیورٹی میں رام پور لایاگیاتھا۔

مذکورہ تینوں کو جمعرات کے روز رام پور سے سیتا پور جیل منتقل کیاگیاہے۔ چہارشنبہ کے روز خودسپردگی اختیار کرنے کے بعد ایک عدالت نے انہیں 2مارچ تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

مذکورہ معاملے عبداللہ اعظم کے دو پیدائش کے صداقت نامہ سے جڑا ہے جو مبینہ طور پر فرضی ہیں اور 2017کے اسمبلی الیکشن کا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران اس کو پیش کیاگیاتھا۔

پچھلے سال الہ آباد ہائی کورٹ نے عبداللہ کے الیکشن کو ایک بازو کردیاتھا اور جمعرات کے روز یوپی قانون ساز اسمبلی میں انہیں رکنیت سے بھی برطرف کردیاتھا اور رام پور میں سوار کی سیٹ کو خالی قراردیاگیاہے۔

حالیہ سالوں میں اعظم خان کو رام پور کی محمد علی جوہر یونیورسٹی کے اطراف واکناف میں غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کرنے کے الزامات بھی ہیں‘ جس کے وہ چانسلر بھی ہیں