ایشا امبانی اور آنند پیرامل کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش

   

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر مکیش امبانی اور نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے، امبانی خاندان نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 19 نومبر 2022 کو ایشا امبانی نے اپنے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے، امبانی خاندانی نے دونوں بچوں کا نام بھی رکھ دیا ہے۔ لڑکے کا نام کرشنا اور لڑکی کا نام آدیا رکھا گیا ہے۔ ایشا امبانی نے آنند پیرامل کے ساتھ 12 دسمبر 2018 کو ممبئی میں شادی کی۔ ان کی شادی ہندوستان کی سب سے بڑی شادی سمجھی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئی ماں اور بچے صحت مند ہیں اور خاندان اگلی نسل کو خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں۔