ایشین پیرا گیمس: ویمنس 10 میٹر ایئر رائفل میں مونا اگروال گولڈمیڈل

   

اونی لیکھرا نے چاندی کا تمغہ جیتا‘مردوں کے زمرہ میں ہندوستان کو مایوسی کا سامنا

آئیچی-ناگویا۔19؍اکتوبر ( ایجنسیز )ایشین پیرا گیمز 2026 کے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل فائنل میں ہندوستانی پیرا شوٹر مونا اگروال نے سونے اور اونی لیکھرا نے چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کو دوہری کامیابی دلائی۔ دونوں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے ساتھ ہندوستان نے ان کھیلوں میں اپنے تمغوں کا کھاتہ کھولا۔جاپان کے شہر آئیچی ناگویا میں پیر کو منعقدہ ایشین پیرا گیمس 2026 کے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل فائنل میں ہندوستانی پیرا شوٹر مونا اگروال اور اونی لیکھرا نے تمغے جیت کر ملک کو دوہری کامیابی دلائی۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے ساتھ ہندوستان نے ان کھیلوں میں اپنے تمغوں کا کھاتہ کھولا۔ مونا اگروال نے ساتویں سیریز کے بعد 250 پوائنٹس حاصل کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کیا اور اس کے ساتھ ہی ایشین پیرا گیمس کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ انہوں نے 2023 کے ہانگڑو کھیلوں میں اونی لیکھرا کے قائم کردہ 249.6 پوائنٹس کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وہیں اونی لیکھرا نے ساتویں سیریز کے بعد 249.6 پوائنٹس حاصل کرکے چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس طرح خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں ہندوستان نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔فائنل سے پہلے مونا اگروال نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل کوالیفکیشن راؤنڈ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین پیرا گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انہوں نے چھٹی سیریز کے بعد 629.1 پوائنٹس حاصل کیے اور کوالیفکیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مونا نے چین کی ژانگ کوئپنگ کے نام درج سابقہ ایشین پیرا گیمز کوالیفکیشن ریکارڈ کو توڑ دیا۔ تاہم وہ 629.4 پوائنٹس کے عالمی ریکارڈ سے معمولی فرق سے پیچھے رہ گئیں۔ یہ عالمی ریکارڈ ہندوستان کی اونی لیکھرا اور سلوواکیہ کی ویرونیکا وادوویچووا کے مشترکہ نام ہے۔ دوسرح طرف مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ 1 فائنل میں ہندوستانی کھلاڑی تمغہ جیتنے میں ناکام رہے۔ مہاویر سوروپ انہالکر نے 205.9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔وہیں اپنا پہلا بڑا مقابلہ کھیلنے والے راکیش نداگونڈی 141.5 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں مقام پر رہے۔