ہانگ ژو: ایشین گیمز 2023 کے آج دوسرے روز ہندوستان نے شوٹنگ اور کرکٹ میں دو گولڈ میڈلس جیتے ۔ مینس 10میٹر ، ایئر رائفل ٹیم ایونٹ میں دیویانش پنوار ، ردراکاش پاٹل اور ایشوری تومر کی ٹیم نے جملہ 1893.7 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ۔ایشوری نے 10میٹر ایئررائفل فائنل میں برونز بھی جیتا ۔ ویمنس کرکٹ میں انڈیا نے فائنل میں سری لنکا کو 19رنز سے شکست دے کر گولڈ جیتا ۔اس زمرہ کا برونز بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا کرجیتا ہے ۔انڈیا کو جوڈو اور ٹینس کے علاوہ باکسنگ میں بھی تمغے حاصل ہونے کی امید ہے۔