ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر سنجے ملہوترا نے جمعہ کو کہا کہ لچکدار افراط زر کے ہدف (ایف آئی ٹی) فریم ورک کے آغاز کے بعد سے اوسط مہنگائی کم رہی اور کنزیومر پرائس انڈیکس پر مبنی خوردہ افراط زر زیادہ تر ہدف کے مطابق رہی ۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے تین روزہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ملہوترا نے کہا کہ کمیٹی کے فیصلے یقیناً مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔