ایف ڈی آئی مہاراشٹرا سرفہرست

   

ممبئی: وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے جمعہ کو کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں مہاراشٹرا ملک میں سب سے اوپر ہے ۔فڈنویس نے کہا کہ ریاست نے چھ ماہ میں رواں مالی سال کیلئے ایف ڈی آئی حاصل کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔مہاراشٹرا نے رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں 1,13,263 کروڑ روپے کی ایف ڈی آئی حاصل کی ہے۔ فڈنویس نے ایف ڈی آئی کے پچھلے چار سالوں کا بھی جائزہ لیا اور کہا، “ریاست ہر سال اوسطاً 1,11,556 کروڑ روپے کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کر رہی ہے ۔